ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی حملہ 26 نومبر 2008: سپریم کورٹ نے ہیمنت کرکرے معاملے کی دوبارہ جانچ سے کیا انکار

ممبئی حملہ 26 نومبر 2008: سپریم کورٹ نے ہیمنت کرکرے معاملے کی دوبارہ جانچ سے کیا انکار

Fri, 06 Jul 2018 12:24:50    S.O. News Service

ممبئی،6؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر کے سابق اے ٹی ایس کے سربراہ ہیمنت کرکرے کی موت کی جانچ دوبارہ کرائے جانے کی مانگ سے متعلق عرضی سپریم کورٹ نےخارج کر دی ہے۔سپریم کورٹ میں عرضی دائر کر کے اس معاملے کو پھر سے کھلونے اور دوبارہ جانچ کرانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔عرضی میں کہا گیا کہ ممبئی میں 26 نومبر 2008 میں ہوئی ہیمنت کرکرے کیموت دہشت گردانہ حملے کے دوران ہوئی تھی بلکہ ان کی موت سازش کے تحت کی گئی تھی۔عرضی میں بتایا گیا تھا کہ جنوبی انتہا پسندوں نے سازش کے تحت ہیمنت کرکرے کا قتل کیا اور اسے دہشت گردانہ حملے میں مارے جانے کا رنگ دے دیا۔

واضح ہو کہ 26 نومبر 2008 کو ممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 166 لوگوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ سیکڑوں لوگ زخمی ہو گئے تھے۔دس کی تعداد میں ممبئی میں گھسے دہشت گردوں نے ہوٹل تاج پیلیس میں گھس کر اندھا دھند گولیاں چلائی تھیں۔

بتادیں کہ دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے چلائی گئی مہم کی قیادت کر رہے مہاراشٹر کے سابق اے ٹی ایس کے سربراہ ہیمنت کرکرے کی اس دوران گولی لگنے سے موت ہو گئی تھی۔


Share: